ایس ایچ او فاروق اعظم ریڈ کے دوران زخمی

ایس ایچ او فاروق اعظم ریڈ کے دوران زخمی

ایس ایچ او فاروق اعظم ریڈ کے دوران زخمی، ٹانگ فریکچر ہونے پر اسپتال منتقل

ایس ایچ او فاروق اعظم ایک چھاپے کے دوران زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق، وہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک ریڈ میں مصروف تھے جب اچانک گرنے کے باعث ان کی ٹانگ فریکچر ہو گئی۔ فوری طور پر پولیس ٹیم نے انہیں طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ایس ایچ او فاروق اعظم کو دورانِ ڈیوٹی سنگین چوٹیں آئیں۔ کچھ عرصہ قبل بھی ایک پولیس مقابلے کے دوران ان کی ٹانگوں پر گولیاں لگی تھیں، تاہم انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں جاری رکھیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فاروق اعظم کی صحت سے متعلق اپڈیٹ لی جا رہی ہے، اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں