کیا ہانیہ عامر بالی وڈ میں قدم رکھنے والی ہیں؟

کیا ہانیہ عامر بالی وڈ میں قدم رکھنے والی ہیں؟

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے بالی وڈ میں ڈیبیو کی قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں، اور اگر تازہ افواہوں پر یقین کیا جائے تو وہ جلد ہی بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک بڑے پروجیکٹ میں نظر آ سکتی ہیں۔

یہ چہ مگوئیاں دلجیت دوسانجھ کے “دل-لومیناتی” ٹور کے بھارتی مرحلے کے بعد شروع ہوئیں، لیکن ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ایک انسٹاگرام پوسٹ نے دی۔

پیر کے روز دلجیت نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ سیاہ ٹراؤزر، ہوڈی، سرخ جیکٹ اور سرخ و سفید ٹوپی میں دکھائی دیے۔ تصاویر میں سے ایک میں سرسبز درختوں، ایک پر سکون جھیل اور گھنے جنگل کا حسین منظر بھی شامل تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ دیر بعد ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی، جو حیرت انگیز طور پر اسی مقام سے ملتی جلتی نظر آئی۔ انہوں نے اس پر کیپشن دیا: “What in the evermore is this”—یہ ٹیلر سوئفٹ کے “Evermore” البم کا حوالہ تھا، جس کے کور پر بھی ایسا ہی منظر دکھایا گیا ہے۔

ریڈٹ صارفین نے فوری طور پر دونوں تصاویر کا موازنہ کیا اور قیاس آرائی کی کہ دونوں اداکار ممکنہ طور پر برطانیہ، خاص طور پر ایڈنبرگ میں موجود ہیں، شاید کسی نئے پراجیکٹ کے لیے۔ کچھ کا خیال ہے کہ ہانیہ عامر دلجیت کے آنے والے میوزک ویڈیو “Water” میں جلوہ گر ہوں گی، جبکہ دیگر امید کر رہے ہیں کہ وہ پنجابی فلم “سردار جی 3” میں ڈیبیو کر سکتی ہیں۔

دوسری جانب، دلجیت دوسانجھ کئی بڑے پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔ وہ “بارڈر 2” میں ورون دھون، سنی دیول اور اہان شیٹی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے، جو جنوری 2026 میں ریلیز ہونے والی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں