کبریٰ خان اور گوہر رشید کا نکاح، مقدس مقام پر نئی زندگی کی شروعات

کبریٰ خان اور گوہر رشید کا نکاح، مقدس مقام پر نئی زندگی کی شروعات

مشہور اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

دونوں کا نکاح مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے روحانی ماحول میں انجام پایا، جہاں قریبی عزیزوں اور دوستوں نے ان کے اس خاص موقع پر شرکت کی۔

اس بابرکت لمحے میں جوڑے نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر زندگی بھر ساتھ نبھانے کا عہد کیا۔

نکاح کی تقریب میں کبریٰ خان نے سفید عبایا اور روایتی سرخ دوپٹہ زیب تن کیا، جس نے ان کے دلکش انداز کو مزید نمایاں کر دیا۔

ان کی بہن اور دیگر قریبی رشتہ دار اس جذباتی لمحے پر اشکبار نظر آئے۔

نکاح کے بعد، دونوں نے بزرگوں کی دعائیں لیں اور اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔ سوشل میڈیا پر اس یادگار موقع کی جھلکیاں اور نکاح کی ویڈیو بھی شیئر کی جا چکی ہے، جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں