بھارت کے جھنڈے کی غیر موجودگی پر تنازع، چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل کراچی اسٹیڈیم کی ویڈیو وائرل

بھارت کے جھنڈے کی غیر موجودگی پر تنازع، چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل کراچی اسٹیڈیم کی ویڈیو وائرل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آغاز سے قبل، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے جھنڈے تو نظر آئے لیکن بھارت کا جھنڈا موجود نہ ہونے پر تنازع کھڑا ہو گیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس پر کرکٹ شائقین نے شدید حیرت اور بحث کا اظہار کیا۔

کئی صارفین نے قیاس آرائیاں کیں کہ بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے اور دبئی میں اپنے تمام میچز کھیلنے کے فیصلے کے سبب ایسا کیا گیا ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی کے تحت کراچی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان، پاکستان اور انگلینڈ کے میچز شیڈول ہیں۔

تاہم، ایونٹ کے آغاز سے چند دن قبل اسٹیڈیم سے سامنے آنے والی ویڈیو میں بھارتی پرچم کی غیر موجودگی نے کئی سوالات کو جنم دیا، اور پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے اس اقدام کے پیچھے ممکنہ وجوہات پر بحث چھڑ گئی۔

بھارتی ٹیم نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں آئی سی سی اور پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کو ہائبرڈ ماڈل میں تبدیل کیا۔ اس معاہدے کے تحت، اگر بھارت سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچتا ہے تو وہ بھی دبئی میں ہی ہوگا۔

اس فیصلے کے ردعمل میں مستقبل میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان ٹیم کے میچز کی میزبانی بھی متنازعہ ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں