اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان جھگڑا

اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان جھگڑا

اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق، فواد چوہدری نے شعیب شاہین پر ایجنسیوں کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا**، جس پر **شعیب شاہین نے جواب دیا کہ وہ اپنی حد میں رہیں۔

بات مزید بگڑ گئی اور فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا، جس سے وہ گر گئے۔ دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

موقع پر موجود جیل کے عملے نے مداخلت کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا ۔ جھگڑے کے بعد فواد چوہدری جیل کے اندر چلے گئے، جبکہ شعیب شاہین زمین پر گرنے کی وجہ سے بازو پر چوٹ لگنے کے باعث باہر ہی رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں