روس کی پاکستان کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی پیشکش

روسی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل الیکسی سیسیوئیو نے پاکستان کو مصنوعی ذہانت (AI) کی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لیے اپنے ملک کی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

جیو نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں، جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا ماسکو اسلام آباد کی AI ٹیکنالوجیز میں مدد کرے گا، تو بحرالکاہل بیڑے کی پرائمورسکایا فلوٹیلا کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سیسیوئیو نے کہا کہ روس ہمیشہ ان تجربات کو پاکستان کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس پاکستان میں تمام امن مشقوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس حوالے سے یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ وقت کے ساتھ ان مشقوں میں شرکت کرنے والے ممالک اور وفود کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ریئر ایڈمرل سیسیوئیو کا کہنا تھا کہ بحری مشقوں سے یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ تقریباً تمام ممالک کو یکساں چیلنجز درپیش ہیں، سمندری سلامتی کے مسائل کی نوعیت ایک جیسی ہے، اور انہیں مکالمے کی بنیاد پر مل کر حل کرنا چاہیے۔

AI ٹیکنالوجی سے متعلق سوال پر، انہوں نے کہا کہ ’’یہ صرف روس اور یوکرین کی بات نہیں، اگر یہ ٹیکنالوجی دنیا بھر میں فروخت کی جا رہی ہے، تو ایسے ملک سے تجربہ حاصل کرنا انتہائی قیمتی ہوگا جو براہ راست ان خطرات کا سامنا کر رہا ہو۔‘‘

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ان کی معلومات کے مطابق، پاکستان کی عسکری قیادت جلد ہی روس کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اور اس دورے کے دوران وہ وہاں ہونے والی پیش رفت کا مشاہدہ کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں