ماورا حسین کی “صنم تیری قسم” کی بھارت میں دوبارہ ریلیز – باکس آفس پر دھوم مچا دی!

صنم تیری قسم

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین سرحد پار بھی اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں وہ اپنی شادی کی خبروں کے باعث سرخیوں میں رہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان کی بالی ووڈ فلم صنم تیری قسم کی بھارت میں دوبارہ ریلیز نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

یہ فلم اصل میں 2016 میں ریلیز ہوئی تھی اور اب دوبارہ سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ ریلیز کے پہلے ہی دن فلم نے بھارتی باکس آفس پر 3.75 کروڑ روپے کمائے، جب کہ دوسرے دن کے لیے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ فلم کی کمائی تقریباً 4 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ شائقین نے فلم کی کہانی اور ماورا حسین کی اداکاری کو ایک بار پھر سراہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فلم اب بھی بھارتی عوام کے دلوں میں جگہ رکھتی ہے۔

ماورا حسین نے بھی اپنی فلم کو ملنے والے شاندار ردعمل پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس ریلیز نے نہ صرف پرانے مداحوں کے لیے یادیں تازہ کی ہیں بلکہ نئی نسل کو بھی اس جذباتی کہانی سے متعارف کروایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں