97ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب: “انورا” کی شاندار کامیابی، مائیکی میڈیسن بہترین اداکارہ قرار

97ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب 2 مارچ 2025 کو ہالی ووڈ، کیلیفورنیا کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوئی اور اسے اے بی سی چینل پر براہ راست نشر کیا گیا۔ معروف کامیڈین، مصنف، پروڈیوسر اور اداکار کونن اوبرائن نے تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دیے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلم “انورا” نے سب سے زیادہ ایوارڈز جیت کر تقریب میں بازی ماری، جس میں بہترین فلم اور بہترین ہدایتکار سمیت پانچ اعزازات شامل تھے۔ مائیکی میڈیسن نے بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا۔
اہم کیٹیگریز میں جیتنے والے
بہترین فلم
انورا (فاتح)
وِکڈ
دی بروٹلسٹ
اے کمپلیٹ ان نون
کونکلیو
ڈیؤن: پارٹ ٹو
ایمیلیا پیز
آئی ایم اسٹل ہیئر
نِکل بوائز
دی سبسٹینس
بہترین اداکار
ایڈرین بروڈی (دی بروٹلسٹ) – فاتح
سباسٹین سٹین (دی اپرنٹس)
ٹموتھی شالمے (اے کمپلیٹ ان نون)
کولمین ڈومنگو (سنگ سنگ)
رالف فینیس (کونکلیو)
بہترین ہدایتکار
سین بیکر (انورا) – فاتح
کورالی فارگے (دی سبسٹینس)
بریڈی کوربیٹ (دی بروٹلسٹ)
جیمز مینگولڈ (اے کمپلیٹ ان نون)
جیکس اوڈیارد (ایمیلیا پیز)
بہترین معاون اداکار
کیرن کلکن (اے رئیل پین) – فاتح
یورا بوریسوف (انورا)
ایڈورڈ نورٹن (اے کمپلیٹ ان نون)
گائے پیئرس (دی بروٹلسٹ)
جیریمی اسٹرانگ (دی اپرنٹس)
بہترین اداکارہ
مائیکی میڈیسن (انورا) – فاتح
فرنانڈا ٹوریس (آئی ایم اسٹل ہیئر)
سنتھیا ایریوو (وِکڈ)
کارلا صوفیہ گاسکون (ایمیلیا پیز)
ڈیمی مور (دی سبسٹینس)
بہترین معاون اداکارہ
زوئی سالڈانا (ایمیلیا پیز) – فاتح
مونیکا باربارو (اے کمپلیٹ ان نون)
اریانا گرانڈے (وِکڈ)
فیلیسٹی جونز (دی بروٹلسٹ)
ازابیلا روسیلینی (کونکلیو)
بہترین اینی میٹڈ فیچر فلم
فلو (فاتح)
دی وائلڈ روبوٹ
اِن سائیڈ آؤٹ 2
میموئر آف اے سنائل
والیس اینڈ گرومیٹ: وینجینس موسٹ فاول
دیگر زمروں میں بھی کئی نمایاں فلموں اور فنکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا، جبکہ فلم “ڈیؤن: پارٹ ٹو” نے بہترین اسپیشل ایفیکٹس اور ساؤنڈ کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی۔ “وِکڈ” نے بہترین پروڈکشن ڈیزائن اور کاسٹیوم ڈیزائن کا اعزاز جیتا، جبکہ “دی بروٹلسٹ” کو بہترین سینماٹوگرافی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ تقریب فلمی دنیا کے بڑے ستاروں کی شرکت اور جیتنے والوں کے شاندار لمحات کے باعث یادگار ثابت ہوئی۔