“کبھی میں کبھی تم” کی تازہ ترین اپڈیٹ: روباب اور عدیل کی دوبارہ ملاقات


اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل “کبھی میں کبھی تم” نے غیرمعمولی کامیابی حاصل کی اور شاندار ویورشپ کا ریکارڈ قائم کیا۔ فرحت اشتیاق کی تحریر کردہ اس دلچسپ کہانی کو بدر محمود نے بیگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ہدایت دی۔ ڈرامے میں ہانیہ عامر، فہد مصطفیٰ، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ، نعیمہ بٹ، اریج چوہدری، مایا خان، عماد عرفانی سمیت دیگر نامور اداکار شامل تھے۔ اس سیریل نے ٹی آر پیز اور ڈیجیٹل ویوز، دونوں میں بہترین کارکردگی دکھائی، جبکہ معاون اداکار بھی دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔
روباب اور عدیل کی دوبارہ ملاقات
تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق، عماد عرفانی اور نعیمہ بٹ، جو ڈرامے میں روباب اور عدیل کے کردار میں نظر آئے، برطانیہ میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے فنڈ ریزنگ ایونٹ میں دوبارہ اکٹھے ہوئے۔ اس سے قبل ہانیہ عامر اور بشریٰ انصاری بھی اسی فاؤنڈیشن کی تقریب میں شرکت کر چکی ہیں، جہاں ان کی شراکت کو خوب سراہا گیا۔ اس موقع پر نعیمہ بٹ اور عماد عرفانی نے نہ صرف ایک ساتھ وقت گزارا بلکہ مداحوں کے لیے دلکش تصاویر بھی شیئر کیں۔ عماد عرفانی کی اہلیہ بھی اس تقریب میں ان کے ہمراہ موجود تھیں۔