ساجد حسن کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا – مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نیا موڑ

مصطفیٰ عامر قتل کیس سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے اور ہر روز نئی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔ یہ کیس نہ صرف پیچیدہ اور حیران کن ہے بلکہ ایک بار پھر یہ ظاہر کر رہا ہے کہ منشیات کا مسئلہ کس طرح نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے۔ معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے، ساہر حسن، اس کیس میں ملزمان میں شامل ہیں اور پولیس نے انہیں تفتیش کے لیے گرفتار کر لیا ہے۔ ساہر نے دورانِ تفتیش کچھ انکشافات کیے ہیں جو واقعی چونکا دینے والے ہیں۔
ساہر حسن کو عدالت میں پیش کیا گیا، اور پولیس نے تحقیقات کے دوران حاصل کی گئی نئی معلومات ظاہر کیں۔ پولیس کے مطابق، ساہر حسن گزشتہ دو سال سے منشیات فروشی میں ملوث رہا ہے۔ وہ اپنا سامان مخصوص ذرائع سے حاصل کرتا تھا اور پوش علاقوں کے نوجوانوں کو فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم سے 500 گرام منشیات بھی برآمد کی ہیں۔
ساجد حسن کو بھی عدالت میں دیکھا گیا، جہاں وہ اپنے بیٹے کی حمایت کے لیے موجود تھے، جو اس وقت پولیس تحقیقات کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
ملزم ساہر حسن کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور انہیں کل متعلقہ عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔ ٹائمز آف کراچی کے مطابق، کیس میں تازہ ترین پیشرفت یہ ہے:
ساہر حسن کا میڈیا سے بیان
ساجد حسن کے بیٹے، ساہر حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ارمغان کو محض ایک جاننے والے کے طور پر پہچانتے ہیں اور انہوں نے کبھی کسی کو منشیات فروخت نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ جان بوجھ کر ان کی اور ان کے والد کی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، اسی وجہ سے پولیس نے انہیں گرفتار کیا ہے۔: