پاکستان اور ترکی کے درمیان 24 معاہدے طے

وزیرِاعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے جمعرات کے روز دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے 24 مفاہمتی یادداشتوں، پروٹوکولز اور تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔
ترک صدر جمعرات کی شب اسلام آباد پہنچے، جہاں وزیرِاعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آئے ہیں، جس میں وزراء، سینئر حکام اور کارپوریٹ سیکٹر کے رہنما شامل ہیں۔
وزیرِاعظم ہاؤس میں ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ صدر اردوان کا دورہ پاکستان برادرانہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات مثالی ہیں اور ترکی ہمیشہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے جائز موقف کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
وزیرِاعظم نے شمالی قبرص پر ترکی کے حق کی حمایت کے عزم کو بھی دہرایا