مریم نفیس کے شوہر امان احمد کی بشریٰ انصاری کی بیٹی سے پہلی شادی—حقیقت کیا ہے؟

مریم نفیس حال ہی میں اپنی مسلسل میٹرنٹی فوٹوشوٹس اور انسٹاگرام پوسٹس کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔ تاہم، ان کی امریکہ روانگی کی پوسٹ نے ایک نئی بحث چھیڑ دی، جس میں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے بچے کو امریکی شہریت دلوانے کے لیے وہاں گئی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ مریم نفیس کے شوہر، امان احمد، نہ صرف امریکی شہری ہیں بلکہ ان کی پہلی شادی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری سے ہو چکی ہے۔ یہ انکشاف سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی اور صارفین نے ماضی کی تصاویر اور تفصیلات شیئر کرنا شروع کر دیں۔
رپورٹس کے مطابق، امان احمد اور میرا انصاری کی شادی 2000 کی دہائی کے اوائل میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔ تاہم، میرا نے نومبر 2020 میں نیویارک میں دوبارہ شادی کر لی اور اب وہ اپنے بچوں کے ساتھ وہیں رہائش پذیر ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ بشریٰ انصاری نے کئی بار اپنی بیٹیوں کی شادیوں سے متعلق فیصلوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے، تاہم وہ میرا انصاری کے دوسرے شوہر کو ایک معاون اور عزت دار شخص قرار دیتی ہیں۔